تازہ ترینکھیل

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرا اورآخری ون ڈے آج کھیلا جائے گا

لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج کھیلا جائے گا ۔ زمبابوے کیخلاف شاہینوں کی ون ڈے سیریز میں فتح کے بعد تیسرے میچ کیلئے کرکٹ دیوانوں کا جوش و خروش عروج پر ہے ۔ آخری ون ڈے کیلئے جتنی گرم جوشی مداحوں میں دیکھی جا رہی ہے ۔ موسم بھی اتنی ہی آب و تاب دکھانے والا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سورج آج بھی خوب آگ برسائے گا ۔ لاہور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جو کہ بتدریج کم ہوتا ہوا 27 ڈگری سینٹی گریڈ کی کم ترین سطح تک آ سکتا ہے –

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button