پاکستانتازہ ترین

نواز شریف نے مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 20 مئی کو طلب کرلیا

nawaz ijlasلاہور(نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے 20 مئی کو لاہور میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ ن لیگ کے ذرائع نے جیو نیوز کے نمائندے عرفان نذیر کو بتایا کہ اجلاس میں مرکز،پنجاب اور بلوچستان میں حکومت سازی، پہلے 100 دن کی منصوبہ بندی، لوڈ شیڈنگ سے ریلیف، بجٹ تجاویز، مرکز میں جمعیت علمائے اسلام ف اور فنکشنل لیگ کے ساتھ اتحاد کے بارے میں غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے 140 کے قریب ارکان قومی اسمبلی کے علاوہ سینیٹرز،مرکزی اور صوبائی عہدیدار بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے ساتھ مستقبل کی حکمت عملی پر بھی غور ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم اہل ہے یا نہیں یہ جاننا ہر شہری کا حق ہے:سپریم کورٹ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker