تازہ ترینعلاقائی

حجرہ شاہ مقیم:تحصیل صدرسنی تحریک پر کالعدم تنظیم کے کارکنوں کا حملہ ،اندھا دھند فائرنگ

hujraحجرہ شاہ مقیم ( نامہ نگار)تحصیل صدر تحریک پر کالعدم تنظیم کے کارکنوں کا حملہ ،اندھا دھند فائرنگ،ملک محبوب الٰہی معجزانہ طور ہر بچ نکلے ،پولیس کا روائی سے گریزاں ،سنی تحریک حجرہ شاہ مقیم سمیت ضلع بھر کے کارکن سراپا ،ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ ،تفصیل کے مطابق گزشتہ شب گیا رہ بجے کے قریب پاکستا ن سنی تحریک تحصیل دیپالپور کے صدر ملک محبوب الٰہی اپنی رہائشگاہ کے سامنے دیگر کار کنوں کے ہمراہ بیٹھے تھے کہ اچانک دو موٹر سائیکل سوار نوجوان نے ان پر قاتلانہ حملہ کر دیا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی جسمیں وہ معجزانہ طور پر بچ نکلے قاتلانہ حملہ کی اطلاع ملتے ہی سنی تحریک کے کار کنوں میں غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی اور وہ سراپا احتجاج بن گئے اس سلسلہ میں مرکزی رابطہ کمیٹی کے تحصیل رکن شبیر علوی ،پاکستان سنی تحریک حجرہ شاہ مقیم کے سیکٹر انچارج شکیل قادری اور سٹی صدر احمد علی مغل نے حجرہ پریس کلب میں پر ہجوم پر یس کانفرنس کے دوران پولیس انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ملک محبوب الٰہی پر قاتلانہ حملہ میں ملوث کالعدم تنظیم کے ایک رکن مبشر مہار کو پہچان لیا گیا ہے جوکہ قبل ازیں بھی بھتہ خوری سمیت غنڈہ گردی کی متعدد وارداتو ں میں ملوث رہا ہے انھوں نے کہا کہ ملزمان کو سیاسی پشت پناہی حاصل ہے اور پولیس تاحال انکے خلاف کاروائی سے گزیزاں ہے ا ور مقدمہ بھی درج نہیں کیا جارہا سنی تحریک کے راہنماؤں نے حکا م بالا سے قاتلانہ حملہ میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے

یہ بھی پڑھیں  کوئٹہ: بجلی نادہندگان کے خلاف کیسکوکی خصوصی مہم تیزی سے جاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker