تازہ ترینفن فنکار

گلوکار و اداکار علی ظفر 33 برس کے ہوگئے

ali zafarلاہور(نمائندہ شوبز)گلوکار،موسیقار،اداکار اورماڈل علی ظفر آج 33ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ 18 مئی1980کو لاہور میں پیدا ہونے والے علی ظفر نے شوبز کیرئیر کا آغاز اداکارہ و ہدایت کارہ ثمینہ پیرزادہ کی فلم شرارت کے لیے گانا”جگنوؤں سے بھرلوں آنچل”ریکارڈ کرواکے کیاتاہم انہیں اس شعبے میں کامیابی اپنی پہلی البم حقہ پانی کے گانے”چھنو کی آنکھ میں اک نشہ ہے”سے ملی۔ پاکستان میں کئی گانوں سے شہرت پانے والے علی ظفر نے بھارت میں کیریئر کاآغاز ہدایت کار ابھیشک شرما کی کامیڈی فلم”تیرے بن لادن “سے کیاجس نے راتوں رات پاکستان سمیت بھارت کا بھی اُبھرتا ہوا اسٹار بنادیا,تیرے بن لادن کی کامیابی کے بعد علی ظفر نے پیچھے مڑ کر نہ دیکھا، انہیں پے درپے بھارتی فلموں کی پیشکش ہونے لگی، علی ظفر اب تک تیرے بن لادن کے علاوہ لو کا دی اینڈ، میرے برادرکی دلہن، لندن پیرس نیو یارک اور چشمے بدور میں کام کرکے صلاحیتوں کا لوہامنوا چکے ہیں، اور مزید تین سے چار فلموں کی شوٹنگ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پری مون سون بارشوں کا سلسلہ آج ختم ہو جائے گا: محکمہ موسمیات

گلوکار و اداکار علی ظفر 33 برس کے ہوگئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker