تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:اغواکی وارداتوں میں دوطالبات سمیت چار خواتین گن پوائنٹ پر اغوا

okaraاوکاڑہ (نمائندہ خصوصی) اغوا کی تین مختلف وارداتوں میں آتشیں اسلحہ سے مسلح افراد گن پوائنٹ پر دو طالبات سمیت چار خواتین کو گن پوائنٹ پر اغوا کر کے لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق یاسر غفار ٹاؤن اوکاڑہ کے رہائشی خادم حسین بیٹیوں آمنہ حسین اور رابعہ انجم کو آتشیں اسلحہ سے مسلح محمد شفیق، محمد عمران، فریحہ دختر محمد رفیق، کشور بیوہ محمد رفیق اور عشرت زوجہ محمد اصغر گن پوائنٹ پر گورنمنٹ ایم سی جونئیر ماڈل سکول اوکاڑہ کے باہر سے زبردستی گاڑی میں اغوا کر کے لے گئے۔ دوسری واردات میں نواحی قصبہ شیخو موڑ کے رہائشی ہتم علی کی بیوی مسرت بی بی گھر اکیلی تھی کہ اچانک آتشیں اسلحہ سے مسلح آصف، فاروق، نواز، اورنگزیب ، اسلم اور عامر وغیرہ گھر میں داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر مسرت بی بی کو گاڑی میں اغوا کرکے لے گئے۔ تیسری واردات میں نواحی قصبہ شیخو پورہ کے رہائشی محمد جمیل کی بیوی شہناز بی بی گھر اکیلی تھی کہ اچانک آتشیں اسلحہ سے مسلح افتخار، واجد اور کرامت گھر میں داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر شہناز بی بی کو زبردستی گاڑی میں اغواکر کے لے گئے۔ علاوہ ازیں نواحی قصبہ 9 ون آرکے رہائشی ثاقب حسین کو سابقہ رنجش پر آتشیں اسلحہ سے مسلح کوثر عباس، یاسر، ناصر، اقبال اور شاہد وغیرہ نے گن پوائنٹ پر اغوا کر نے کی کوشش کی اہل دہیہ کی مزاحمت پر ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں*

یہ بھی پڑھیں  مارچ میں شمالی وزیرستان کے لوگوں کو گھروں کو بھیجنے کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker