تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:لڑائی جھگڑے کی وارداتوں میں چارخواتین سمیت آٹھ افراد شدید زخمی

okaraاوکاڑہ (نمائندہ خصوصی) لڑائی جھگڑے کی چھ مختلف وارداتوں میں چار خواتین سمیت آٹھ افراد شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ 45 ٹو ایل کے رہائشی شوکت علی کی بیوی عذرا بی بی کو معمولی رنجش پر ناظم حسین اورطارق نے دستی آلات کے وارکر کے شدید زخمی کر دیا۔ دوسری واردات میں نواحی قصبہ 55 بی ڈی کے رہائشی احمد علی کی بیوی اقبال بی بی کو سابقہ رنجش پر محمد حسن، عبدالغفور، اسلم اور ریاض نے گھر داخل ہو کر دستی آلات کے وار کرکے شدید زخمی کر دیا۔ تیسری واردات میں نواحی قصبہ 47 جیڈی کے رہائشی گلزار احمد کی بیوی نذیراں بی بی کو سابقہ رنجش پر ارشاد، محمد یوسف، روبینہ بی بی اور ریاض بی بی وغیرہ نے گھر داخل ہو کر دستی �آلات کے وار کرکے شدید زخمی کر دیا۔ چوتھی واردات میں بستی کرم کے رہائشی محمدا سلم کی بیوی نسیم بی بی کوسابقہ رنجش پر لیاقت علی ، شرافت علی اور ظفر اقبال نے دستی آلات کے وارکر کے شدید زخمی کر دیا۔ پانچویں واردات میں نواحی قصبہ پریکے کلاں کے رہائشی ظہور احمد کے بہنوئی کو معمولی جھگڑے پر عباس ، الیاس، یٰسین اور یوسف نے دستی آلات کے وارکر کے شدید زخمی کر دیا۔ چھٹی واردات میں نواحی قصبہ 36 ٹو ایل کے رہائشی خان محمد، حیات خان اور خان محمد کو سابقہ رنجش پر ندیم عباس، اقرار احمد، سرفراز احمد، سرفراز، محمد حنیف، شاہ جہاں اور محمد عارف نے دستی آلات کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا، پولیس نے مقدمات در ج کرلیے ہیں*

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button