تازہ ترینعلاقائی

گورنمنٹ ٹیچرزایسو سیشن نصیرآباد ڈویژن نےصوبائی انتخابات کے لئے سابق صدرمحمد نوازجتک کی حمایت کااعلان کردیا

ڈیرہ مرادجمالی (نامہ نگار)گورئمنٹ ٹیچرز ایسو سیشن نصیرآباد ڈویژن نے 14 جون کو ہونے والے صوبائی انتخابات کے لئے سابق صدر محمد نواز جتک کے حمایت کا علان کر دیا ۔نصیرآباد ڈویژن کے صدر مٹھا خان رند جنرل سیکرٹری محمد اسحاق جمالی ،چےئر مین محمد یوسف ،آرگنائزر خادم حسین لاشاری ضلع کچھی کے صدرمیر منیر احمد رند جنرل سیکرٹری عبدالحمید چےئر مین قادر بخش آرگنائزر حمید اللہ ضلع جھل مگسی کے صدر محمد اعظم مگسی جنرل سیکرٹر ی علی حسن نیچاری چےئرمین سید سلطان شاہ آرگنائزر نواب الدین مگسی ضلع جعفرآباد کے صدر میر سجاد حسین رند جنرل سیکرٹری حاجی محمد مین ابڑو چےئر مین جمالدین بہرانی آر گنائزر طاہر خان جروار ضلع نصیرآباد کے صدر خان محمد سیال جنرل سیکرٹری بیبرک خان عمرانی چےئر مین عبدالطیف آرگنائزر میر سلیمان خان رند ضلع صحبت پور کے جنرل سیکرٹری امیر بخش بلیدی آرگنائزر ٹکری محمد صلاح مینگل ماسٹر بشیر احمد عمرانی ،عطاء اللہ ساسولی ،عبدالمجید بنگلزئی ،عبدالستار سومرو،نے نیشنل پریس کلب نصیرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جے ٹی اے نے صوبائی سطح پر کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔انہوں نے کہ نصیرآباد ڈویژن کے پانچوں اضلاع نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ 14 جون کو ہونے والے صوبائی انتخابات میں جے ٹی اے نصیرآباد ڈویژن نے سابق صوبائی صدر محمد نواز جتک کی حمایت کا اعلان کیا ہے انہوں نے کہاکہ ہم اپنے نامزد امیدوار محمد نواز جتک کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ ہماری توقعات پورا اترینگے۔انہوں نے کہا کہ سابقہ ادوارمیں محمد نواز جتک نے اساتذہ کے مسائل کے حل کے لئے بھر پور کوشش کی ۔ان کی محنت اور کاوشوں کو دیکھ کر تیسری مرتبہ ان کی حمایت کا علان کرتے ہیں

یہ بھی پڑھیں  جرائم کی وارداتوں پر نظر رکھنے کیلئے سندھ حکومت نے سیل قائم کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker