پاکستانتازہ ترین

بھارت کے حوالے سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، آرمی چیف

اسلام آباد(بیوروچیف) آرمی چیف راحیل شریف نے چیئرمین سینٹ رضاربانی سے ملاقات کی ، اس موقع پرصحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ بھارت کے معاملے پرپریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے چیئرمین سینٹررضاربانی سے ملاقات کی جس میں امن و امان سمیت ملک کی مجموعی صورتحال پرصورتحال پرگفتگو کی۔ اس موقع پرصحافیوں سے بات چیت کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ ’’پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا جواب دینا جانتی ہے‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ ’’بھارت کے معاملے پر کسی قسم کی پریشانی میں مبتلا ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے‘‘۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال مجموعی طور پر بہتر ہورہی ہے اور حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے نیشنل ڈیفنس یونی ورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کشمیر کے معاملے پر سو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل منصوبہ ہے‘‘

یہ بھی پڑھیں  سنجھورو:الیکشن کمیشن آف پاکستان کے واضع احکامات کے باوجود افسران کے تبادلے واپس نہ ہو سکے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker