بین الاقوامیتازہ ترین

دنیا کے 10 بڑے مجرموں میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا دوسرا نمبر

کیلیفورنیا(ڈیسک نیوز) دنیا کے 10 بڑے مجرموں میں بھارتی موجودہ وزیراعظم نریندر مودی کا دوسرا نمبر ہے۔ گوگل کے سرچ انجن میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو دنیا کے 10 بڑے مجرموں میں دوسرے نمبر پر رکھا گیا ہے، اگر گوگل سرچ انجن میں دنیا کے 10 بڑے مجرموں کو تلاش کیا جائے تو اس میں اسامہ بن لادن، داؤد ابراہیم، ایمن الظواہری اور دیگر کی تصاویر نمایاں ہوں گی جب کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تصویر مجرموں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے اور حیران کن طور پر اسامہ بن لادن کا نمبر نریندر مودی کے بعد آتا ہے۔ بھارتی وزیراعظم کی تصویر مجرموں کی فہرست میں آنے پر مودی سرکاری شدید پریشان ہے اور اس نے گوگل سے رابطہ کرتے ہوئے تصویر ہٹانے کی درخواست بھی کی ہے۔گوگل سرچ انجن میں پہلے نمبر پر امریکی اسٹریٹ گینگ کے سرغنہ ال کیپون کی تصویر دکھائی دیتی ہے جس نےبھتہ خوری، جوا اور جسم فروشی کے کاروبار سے پیسہ کمایا جسے امریکا کے مجرموں کے کاروبار کا استاد سمجھا جاتا ہے جب کہ گجرات فسادات کے مرکزی کردار سمجھے جانے والے موجودہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف لکھے گئے آرٹیکلز اور عالمی میڈیا میں آنے والی خبروں کے بعد ان کی تصویر دنیا کے 10 بڑے مجرموں میں دوسرے نمبر پر آرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور:سیاسی ومذہبی رہنماؤں اورعسکری دانشوروں نے سعودی عرب میں پھانسیوں کو انکا داخلی مسئلہ قراردےدیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker