پاکستانتازہ ترین

علی امین گنڈا پور بیگناہ ہے ان کے ساتھ زیادتی ہوئی، عمران خان

اسلام آباد(بیوروچیف) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر علی امین گنڈا پور بے قصور ہے ان کے ساتھ زیادتی ہوئی۔عمران خان کا بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کے الزا میں گرفتار صوبائی وزیرعلی امین گنڈا پور کے حوالے سے کہنا تھا کہ تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ علی امین گنڈا پور بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کرنے نہیں بلکہ رکوانے کے لئے گئے تھے، وہ بالکل بے قصور ہیں ان کے ساتھ زیادتی ہوئی۔واضح رہے صوبائی وزیرعلی امین گنڈا پور کو خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے روز بیلٹ باکسز چھیننے اور پریزائیڈنگ افسر سمیت ایس ایچ اوکوتشدد کا نشانہ بنانے کے الزامات پرگرفتارکیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!