تازہ ترینفن فنکار

کامیاب اداکاراؤں سے اداکاری میں سخت مقابلہ پسند ہے، ودیا بالن

ممبئی(نمائندہ شوبز) بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کا کہنا ہے کہ انہیں بالی ووڈ میں دوسری کامیاب اداکاراؤں سے اداکاری میں مقابلہ کرنا اچھا لگتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکارہ ودیا بالن کا کہنا ہے کہ وہ کم فلموں میں کام کے حوالے سے کبھی بھی پریشان نہیں ہوئیں، ان کی نظر میں زیادہ فلمیں کرنا اہم نہیں بلکہ اداکاری میں اپنی قابلیت دکھانا اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کبھی ان کی فلمیں بہت کامیاب ہوتی ہیں کبھی نہیں ہوتیں لیکن وہ ہمیشہ فلم کی کامیابی کے لیے پوری محنت کرتی ہیں جب کہ فلم نگری میں دوسری اداکاراؤں سے اداکاری میں سخت مقابلہ بہت پسند ہے۔واضح ر ہے کہ ودیا بالن ایک قابل اداکارہ کے طور پر مانی جاتی ہیں تاہم ان کی حالیہ فلمیں گھن چکر، بوبی جاسوس اور شادی کے سائیڈ ایفیکٹس باکس آفس پر ناکام فلمیں ثابت پوئیں۔

یہ بھی پڑھیں  جرمن ریلوے بمقابلہ پاکستان ریلوے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker