تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ:نویں کلاس کے طالب علم کو ایک کروڑ تاوان کیلئےاغواکرنیوالوں کوابھی تک گرفتار نہ کیا گیا۔

downloadگوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) (نویں جماعت کے طالب علم کو ایک کروڑ تاوان کیلئے اغواء کرنیوالوں کو ابھی تک گرفتار نہ کیا گیا۔دو سال بعد سکول کے گھر جاتے ہوئے پھر اغواء کرنیکی کوشش ۔تفصیلات کے مطابق حسین کالونی سے پندرہ سالہ شاویز رفاقت اﷲ ولد رفاقت اﷲ کو پندرہ مئی 2013 ء کو دوبارہ اغواء کرنیکی کوشش کی گئی ۔اغواء کار اپلائیڈ فار 125 رنگ سرخ پر آئے اور شاویز رفاقت اﷲ کو پستول کے بٹ مارے اور اسے اغواء کرنیکی کوشش کی اور اس کے شور مچانے ‘ لوگوں کے اکٹھا ہونے پر ملزمان جن میں عمر آزاد اور ایک نامعلوم شخص فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔عرصہ دو سال پہلے اغواء کاروں نے شاویز رفاقت کو اغواء کیا اور فون پر ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ۔اغواء ہونیوالے بچے کے بھائی عاصم علی مغل نے بتایا کہ پولیس اور ملزمان کا آپس میں مک مکا ہوا ہے اور مقدمہ نمبری 267/11 بجرم 363 ت پ ابھی تک ملزمان گرفتار نہ ہو سکے ۔تفصیلات کے مطابق مقدمہ نمبر 267/11 کے مطابق گوجرانوالہ ڈویژن کے تھانہ لاری اڈا علاقہ حسین کالونی گجرات سے ایک کروڑ روپے تاوان کیلئے سپین میں مقیم بزنس مین کا پندرہ سالہ بیٹا اغواء کیا گیا ۔ لاری اڈا پولیس کا معین الدین پور میں سرچ آپریشن کیا تھا‘مغوی بچہ بازیاب کروا لیا تھا مگرتین دن پہلے پھر انہیں ملزمان نے اغواء کی دوبارہ کوشش کی۔ مرکزی ملزم عمر آزاد سے گھر والے شدید پریشان ہیں اور نگران وزیر اعلی نجم سیٹھی اور دیگر اعلی حکام سے اپیل کی کہ ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے پولیس کو احکامات جاری کیے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بچے کی تعلیم کا حرج ہو رہا ہے اور ہمارے بچے کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔ہمیں شدید فکر ہے کہ بچے کی جان کو خطرہ ہے ‘خدا نہ کرے اگر کوئی جانی نقصان ہوا تو پولیس اور انتظامیہ اس کی ذمہ دار ہو گی ۔ہمیں نامزد ملزم عمر آزاد اور اس کے مبینہ ساتھیوں سے شدید خطرہ ہے ۔مدعی عاصم مغل نے میڈیا کو بتایا کہ ہم اس مسئلے میں بڑے پریشان ہیں ۔ پولیس اس معاملہ میں ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھی ہوئی ہے اور کوئی کارروائی تاحال عمل نہ آ سکی ہے ۔ہمیں خدشہ ہے ملزم پارٹی پولیس کیساتھ مل کر یہ کام کر رہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  سیدخورشیدشاہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کےممبرمقرر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker