پاکستانتازہ ترین

بجٹ:سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں صرف ساڑھے سات فیصد اضافہ

اسلام آباد(پاک نیوز) سرکاری ملازمین کیلئے بجٹ تنخواہوں میں زیادہ سے زیادہ اضافے کی امید ہوتا ہے لیکن نئے سرکاری بجٹ میں ان کی تمام امیدوں پر گویا پانی ہی پھر گیا۔ دو ہزار پندرہ سولہ کے وفاقی بجٹ میں تنخواہیں تو بڑھائی گئیں لیکن اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر یعنی صرف ساڑھے سات فیصد۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق بنیادی تنخواہوں کی مد میں تہتر ارب اور الاؤنسز کی مد میں ایک سو بیس ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ حکومت نے سول ریٹائرڈ ملازمین کی کم از کم پنشن تیرہ ہزار روپے کر دی ہے اس مقصد کیلئے چھپن ارب 72کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ نئے بجٹ میں سرکاری ملازمین کیلئے میڈیکل الاؤنس میں پچیس فیصد اضافہ بھی کیا گیا ہے –

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button