پاکستانتازہ ترین

بجٹ عوام دوست نہیں، بجٹ تقریر سے مایوسی ہوئی،خورشید شاہ

اسلام آباد(بیوروچیف)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پیپلزپارٹی کے سینیر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے پیش کی گئی بجٹ تقریر سے مایوسی ہوئی، یہ بجٹ عوام دوست نہیں بلکہ آئی ایم ایف کی خواہشات پر پیش کیا گیا۔ قومی اسبملی میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق داڑ کی جانب سے پیش کی گئی بجٹ تقریر کے بعد ایوان میں خطاب کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے بجٹ پر ردعمل اور تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ تقریر سے مایوس ہوئی، آئی ایم ایف کی شرائط پر بجٹ پیش کیا گیا ہے،  حکومتی بجٹ تقریر میں 162 صفحوں تک حکومتی کارکردگی کی تعریف کی گئی۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پوری تقریر میں صرف ٹیکس بڑھانے کی باتیں سنی ہیں، دال، چینی، دودھ اور دیگر اشیاء خورد و نوش مہنگی کی گئیں، یہ بجٹ امیر طبقے کا ہے، اور اس میں غریب کیلئے کچھ نہیں رکھا گیا،  جہازوں کی خریداری کیلئے پارٹس سستے کرنے سے عام آدمی کو کیا فا ئدہ ہوگا

یہ بھی پڑھیں  آج پاکستان میں جمہوریت مستحکم، عدلیہ آزاد اور میڈیا متحرک ہے،وزیراعظم پاکستان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker