پاکستانتازہ ترین

وفاقی بجٹ میں وزیراعظم ہاؤس، قومی اسمبلی اور سینیٹ کا کتنا حصہ؟

اسلام آباد(پاک نیوز)وفاقی بجٹ پیش کرنے سے پہلے حکومت نے کفایت شعاری کی دعوے تو بہت کیے، لیکن بجٹ میں حکومت کے دعوؤں کی قلعی کھل گئی۔  عوام کے خون پسینے کی کمائی آئندہ سال بھی عوامی نمائندوں کے ٹھاٹھ باٹ پرخرچ ہونے جارہی ہے، وزیراعظم ہاؤس کے بجٹ میں 4 کروڑ جبکہ قومی اسمبلی کے بجٹ میں 40 کروڑ روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔  دوسال کے دوران وزیراعظم نواز شریف کے غیر ملکی دوروں پر کروڑوں روپے خرچ ہو چکے ہیں،آئندہ سال غیر ملکی  دوروں کیلئے بجٹ میں قومی خزانے سے ایک ارب 70 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔  بجٹ میں وزیراعظم ہاؤس کیلئے 4 کروڑ، عوامی نمائندوں کی پارلیمنٹ یعنی قومی اسمبلی کیلئے 40 کروڑ روپے بڑھا دیے گئے ہیں۔  قومی اسمبلی پر اخراجات کا تخمینہ 3 ارب روپے لگایا گیا ہے۔ ارکان اسمبلی کی تنخواہوں کی مد میں ایک ارب 53 کروڑ روپےجبکہ سفر اور ٹرانسپورٹ اخراجات کیلئے 92 کروڑ 63 لاکھ روپے کے اخراجات آئیں گے، سینیٹ کے اخراجات میں 13 کروڑ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، سینیٹ پر مجموعی طور پر ایک ارب 74 کروڑ روپے کے اخراجات آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  شراب خانے بند کرنیکا ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker