پاکستانتازہ ترین

کراچی میں طغیانی کے باعث ساحل سمندر پر جانے اور نہانے پر پابندی

کراچی (دانیال خان) شہر کی بلدیاتی انتظامیہ نے دفعہ 144 کے تحت ساحل سمندر پر جانے اور نہانے پر پابندی لگادی ہے۔کراچی کی بلدیاتی انتظامیہ نے سمندر میں طغیانی کے باعث کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے لوگوں کے سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ جس کے بعد پولیس کی اضافی نفری شہر کے مختلف ساحلوں پر تعینات کردی گئی ہے جو وہاں آنے والے لوگوں کو واپس بھیج رہی ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں سمندری طوفان کوساحل پر اونچی لہروں کی وجہ قرار دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ طوفان کراچی کے جنوب میں ساحل سے ایک ہزار 500 کلو میٹر دور ہے تاہم اس کی صحیح شدت اور سمت آئندہ 24 گھنٹے میں معلوم ہوسکے گی۔

یہ بھی پڑھیں  سببِ ترتیب کائنات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker