پاکستانتازہ ترین

بجٹ امیروں کے لئے نہیں بلکہ غریبوں کے لئےخصوصی مراعات دی گئی ہیں، اسحاق ڈار

اسلام آباد(بیوروچیف)وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ مالی سال 16-2015 کا بجٹ امیروں کے لئے نہیں بلکہ غریبوں کے لئے ہے جس میں غریبوں کو خصوصی مراعات دی گئی ہیں اور گھی،چینی اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ اسلام آباد میں پوسٹ بجٹ بریفنگ دیتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ غریبوں کا نہیں بلکہ امیروں کا بجٹ ہے تاہم بجٹ میں غریبوں کےلیےبہت کچھ ہے جس میں بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے لئے مختص رقم میں اضافہ کیا گیا، وزیراعظم یوتھ لون اسکیم، انکم ٹیکس ریلیف، بیواؤں کےذمے 10 لاکھ روپے واجب الادا قرضہ اورسود ختم کیا، بیت المال کے لئے رقم اور شہداکےورثا کےلیےخصوصی مراعات رکھی گئی ہیں اور یہ تمام منصوبے امیروں کے لئے نہیں بلکہ اس سے غریب استفادہ کریں گے۔ وفاقی وزیرخزانہ نے کہا کہ بجٹ سےمتعلق ذمے دارانہ رپورٹنگ کی جائے حکومت نے کھاد کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا، کھاد کی قیمتوں سےمتعلق بھی اعداد وشمارغلط رپورٹ کیےگئے، خوردنی تیل، گھی اور چینی پر ڈیوٹی میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا، اسی طرح گلگت بلتستان کے لیے کوئی سبسڈی ختم نہیں کی گئی اور بجٹ میں گلگت بلتستان میں گندم پر سبسڈی کے لئے 6 ارب 50 لاکھ روپے رکھے گئے۔ انہوں نے کہا کہ عام دودھ کی قیمت میں بھی اضافہ نہیں کیا گیا، سیمنٹ انڈسٹری کے تحفظ کے لیے درآمد پرکسٹم ڈیوٹی لگائی ہے جب کہ گندم کی سبسڈی کے لئے 6 ارب 50 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں، ہائی اسپیڈ ڈیزل اورفرنس آئل کی قیمتوں میں بھی ردوبدل نہیں ہوا اورتنخواہ دارطبقے پرٹیکس کم کیا گیا ہے۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ چھوٹےموبائل فون سیٹ مہنگےہونےکےبجائے سستے ہوئے ہیں،مہنگے موبائل فون کی قیمت میں معمولی اضافہ کیا گیا ہے اور مہنگے موبائل فون پرسیلز ٹیکس دگنا اورریگولیٹری ڈیوٹی ختم کی ہے جب کہ صاحب ثروت لوگوں پر ٹیکس لگاتے ہوئے کیپیٹل گین ٹیکس ڈھائی فیصد بڑھایا گیا ہے اور ٹیٹرا پیک مصنوعات اورپنیر پرڈیوٹی بڑھاتے ہوئے بینکوں پر ٹیکس لگایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں پانی کے مسئلے کے حل کیلیے 4 ارب روپے رکھے گئے ہیں جب کہ شہرقائد میں گرین لائن منصوبے کے لئے 16 ارب روپے رکھے گئے ہیں اور اس پر کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے، شمسی توانائی سے چلنے والے30 ہزارٹیوب ویل لگائے جائیں گے، اسی طرح ایم اے پاس نوجوانوں کو12 ہزارروپے ماہانہ انٹرن شپ کے تحت دیں گے اور قرضے کے بجائے اپنے وسائل سے اخراجات پورے کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران کیلئے اضافی 25 ہزار روپے الائونس کی منظوری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker