تازہ ترینعلاقائی

داؤدخیل:تحریک انصاف کا معذورکارکن امداد کا منتظر

داؤدخیل (ضیانیازی سے )پاکستان تحریک انصاف کا کارکن امداد کا منتظر پارٹی کے الیکشن میں جھنڈے لگاتے ہوئے گر کا سترہ سال سے معذور کمپسری کی زندگی گزارنے پر مجبور تفصیلات کے مطابق سوانس کا رہائشی عنایت اللہ خان 1998میں پاکستان تحریک انصاف کے سوانس میں جھنڈے لگاتے ہوئے بجلی کے پول سے گر گیا تھاور جس سے وہ معذورہو گیا تھا سترہ سال سے وہ معذوری کی زندگی گزار رہا ہے گھر کی جمع پونچھی اپنے علاج پر خرچ کر گیا ہے اور اب تو اس کی بیوی بھی اپنی آنکھوں کی بینائی کھو چکی ہے اور عنایت اللہ خان کمپسری کی زندگی بسر کر رہا ہے اس نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان نے بھی کھبی پوچھا تک نہیں ہے اور نہ ہی پی ٹی آئی کے ضلعی عہدیداروں نے کھبی خریت دریافت کرنے کی زحمت گوارہ نہیں کی اور نہ ہی تحریک انصاف کی طرف سے کوئی مالی امداد کی گئی ہے انہوں نے چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے اپیل کی ہے کہ وہ میری خبر لیں اور میرا علاج بھی کرائیں اور میری مالی معاونت بھی کریں تاکہ میرا گھر کا گزارہ ہو سکے اگر اسی طرح ورکروں کو نظر انداز کیا گیا تو پھر کوئی ورکر بھی پارٹی کے لیے مخلص طریقے سے کام نہیں کرئے گا

یہ بھی پڑھیں  برمنگھم:سائیں محمد اکرم المعروف مستانہ سائیں کی وفا ت پراظہار تعزیت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker