شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو:انجمن ڈسٹری بیوٹرز اینڈ ہول سیلرز بھائی پھیرو کی تقریب حلف برداری

بھائی پھیرو:انجمن ڈسٹری بیوٹرز اینڈ ہول سیلرز بھائی پھیرو کی تقریب حلف برداری

بھائی پھیرو(نامہ نگار) انجمن ڈسٹری بیوٹرز اینڈ ہول سیلرز بھائی پھیرو کی حلف برداری مقامی فوڈ ویلی میں منعقد ہو ئی ،حلف سنی علما کو نسل بھائی پھیرو کے سر براہ مفتی ضیا الحسنین صدیقی نے لیا اغراض و مقاصد مشتاق نو رانی نے پیش کیامہمانان گرامی میں مو ٹر وے پولیس بیٹ 13کے ڈی ایس پی ملک محمد اقبال اعوان ،چوہدری ظفراقبال کے علا وہ معززین شہر ،کریا نہ ایسوسی ایشن ،انجمن تاجران بھائی پھیرو بھی شریک ہو ئے اس مو قع پر مفتی ضیا الحسنین صدیقی نے کہا کہ ایک لڑی میں پروئے جانے پر ہم آپ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ تنظیم کا مقصد ملا وٹ دو نمبر یا غلط اشیا کا پیچنے کا بائیکاٹ اور جو ایسا کرتا یا ملوث پایا گیا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جانے کی حمائت پر مبارکباد بھی پیش کرتے ہیں اس مو قع پر ڈی ایس پی موٹر وے پولیس بیٹ 13کے ملک محمدا قبال اعوان نے کہا کہ یہ خوش آئند قدم ہے اور نبی پاک ﷺ کا فرمان عالی شان ہے کہ جیسے مو ت انسان کا پیچھا کرتی ہے ایسے ہی رزق انسان کا پیچھا کرتا ہے۔چو ہدری ظفر اقبال نے کہا کہ حلال رزق اللہ تعالیٰ کی ایک بہت بڑی نعمت ہے ہم مسلمانوں کا دھوکہ دہی ،کم ماپنا ،کم تولنا شیوا نہیں اپنے مسلمان کاروباری ہو نے کا ثبوت دیں اور دنیامیں ایک مثال بن جائیں ۔ صدر حاجی محمد طفیل گجر نے کہا کہ ہم انشاء اللہ عزوجل ان اغراض و مقاصد کی پاسداری کریں گے اس کے علاوہ شہر کی فلاح وبہبود کے لئے ہم سب ساتھ ساتھ ہیں سینئر نائب صدر ملک محمد عتیق عابد نے کہا کہ جس طرح ہماری تنظیم ایم ایم ایف نے ضلع بھر میں رفاعی کا موں کے حوالے ایک منفرد مقام بنایا ہے اسی طرح اس انجمن کو بھی علاقہ بھر میں بے مثال بنائیں گے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض نعیم احمد ناصر نے اپنے خوبصورت کلمات سے ادا کئے تلا وت اور نعت رسول مقبول ﷺ محمد شہباز نے پیش کی آخر میں مفتی ضیا الحسنین صدیقی نے عہدیداران سے حلف لیا اور دعائے خیر جما عت اہلسنت کے رہنما پیر سید ذاکر حسین شاہ نے کروائی سیاسی ،سماجی شخصیات نے انجمن کے عہدیداران سرپر ست میاں محمد اکرام صدر، حاجی طفیل گجر ،سینئر نائب صدر ملک محمد عتیق عابد ،نائب صدر میاں افتخار ،ایڈوائزر عمران گجر ،جنرل سیکرٹری چو ہدری شفیق ،جوائنٹ سیکرٹری رانا سیف اللہ ،فنا نس سیکرٹری عبدالرزاق رحمانی، سیکرٹری نشرو اشاعت نعیم ناصر ،شیخ اشفاق ،محمد ندیم ،حسن احمد،محمد شریف محمد طفیل وغیرہ کو مبارک بادپیش کیں ۔

یہ بھی پڑھیں  ہارون آباد:شدیدگرمی، بدترین لوڈشیڈنگ، پانی کا بحران، علاقہ تنوربن گیا