پاکستانتازہ ترین

شیرازی برادران کا مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان

pmlnلاہور(نامہ نگار)  ٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والے شیرازی برادران نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔  شیرازی برادران نے آج لاہور میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے لاہور ميں ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے اپنی شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر  میڈیا سے بات کرتے ہوئے  شیرازی برادران نے کہا کہ وہ سندھ میں مسلم لیگ (ن)  کو مضبوط کرنے کے لئے اپنا کردار ادار کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں انتخابات نہیں بلکہ جنگ ہوئی ، سندھ کے عوام کے ساتھ انتخابات میں جو زیادتی کی گئی اس کی مثال کہیں نہیں ملتی، انہوں نے مسلم لیگ (ن) سے مطالبہ کیا کہ وہ سندھ میں حالیہ انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کے خلاف اپنی آواز بلند کرے۔ واضح رہے کہ حالیہ انتخابات میں ٹھٹھہ سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 238 سے شیرازی گروپ کے سید ایاز علی شاہ شیرازی جب کہ سندھ اسمبلی کی چار نشستوں پی ایس 84 سے شیرازی گروپ کے سربراہ سید اعجاز علی شاہ شیرازی، پی ایس 85 سے سید امیر حیدر شاہ شیرازی، پی ایس 86 سے سید شاہ حسین شاہ شیرازی  کامیاب ہوئے تھے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button