تازہ ترینعلاقائی

داؤدخیل:داودخیل کے لیے ترقیاتی کاموں کے لیے سکیموں کو حتمی شکل دے دی

داؤدخیل (ضیانیازی سے )داودخیل کے لیے ترقیاتی کاموں کے لیے سکیموں کو حتمی شکل دے دی ہے جس میں دہی پروگرام روڈ کارپٹ ،سلیب اور سیوریج کی سکیمیں شامل ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے ایم این اے عبید اللہ خان شادی خیل نے داؤدخیل کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا داؤدخیل کے وفد کی قیادت انجینئر حمید اللہ خان ،سابق امیر جماعت اسلامی عبد اللہ خان نے کی انہوں نے عبید اللہ خان سے کہا کہ رورل ہیلتھ سینٹر داؤدخیل میں ڈاکٹر اسحاق احمد خان واپس لایا جائے اور کرپٹ لوگوں کے کہنے پر کسی شریف انسان کو تبدیل نہ کیا جائے بلکہ کرپٹ ملازمین کو تبدیل کر کے عوام پر احسان کیا جائے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اسحاق احمد خان نے رورل ہیلتھ سینٹر داؤدخیل میں کرپشن کو روکا اور عوام کو ریلیف دیا جس کی سزا انہیں داؤدخیل سے ٹرانسفر کرنے کی صورت میں بھگتنا پڑی انہوں عبید اللہ خان شادی خیل کو کہا کہ اگر اسی طرح ایماندار افسروں کے ساتھ انتظامیہ کا رویہ رہا تو پھر کرپشن میں اضافہ ہو گا مسلم لیگ ن کے ایم این اے عبید اللہ خان شادی خیل نے وفد کو یقین دہانی کرائی کے کسی کے ساتھ زیارتی نہیں ہو گی اور جو بھی فیصلے ہو گے اس میں عوام کی بہتری ہو گی میری کوشش ہے کہ عوام کو تمام بنیادی سہولتیں ان کی دہلیز پر ملیں انہوں نے کہا کہ ہمیں جب بھی اقتدار ملا ہم نے غریب عوام کی فلاح و بہود کے لیے کام کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی میانوالی میں اربوں روپے کے منصوبے جاری ہیں جن میں میانوالی بنوں روڈ کی تعمیر ،کیڈٹ کالج کی تعمیر ،دیہی روڈ کی تعمیر ،ریسکیو 1122جیسے منصوبے جاری ہیں جن سے غریب عوام کو فائدے حاصل ہو نگے انہوں نے کہا کہ چائینہ راہداری روڈ کے منصوبے سے میانوالی کی پسماندگی کا خاتمہ ہو گا اور ضلع میں ترقی کی راہ ہموار ہو گی انہوں نے کہا کہ داؤدخیل خٹکی خیل سے لیکر خیر آباد تک دیہی روڈ کارپٹ بنایا جائے گا

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر: یوم یکجہتی فلسطین کی ریلی میں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کی بھرپور شرکت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker