پاکستانتازہ ترین

دوبارہ الیکشن کی بات کرنے والوں کاعلاج کریں گے:سردار رضاخان

اسلام آباد(بیوروچیف)الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں دوبارہ بلدیاتی انتخابات کی باتوں پر شدید رد عمل ظاہر کیا ہے، چیف الیکشن کمشنر کہتے ہیں یہ کوئی گڈے گڈی کا کھیل نہیں، فیصلہ کرنا ای سی پی کا کام ہے، لوکل باڈیز الیکشن میں کے پی کے پولیس کا کردار ٹھیک نہیں تھا، ان کی کارکردگی کی تعریف کرنا ناقابل فہم ہے۔ الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی زیر صدارت خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن کیس کی سماعت ہوئی، ای سی پی نے کے پی کے میں دوبارہ بلدیاتی انتخابات کی باتوں پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوبارہ الیکشن کی باتیں درست نہیں، اس بات کا فیصلہ کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے، دوبارہ بلدیاتی انتخابات کرانا گڈے گڈی کا کھیل نہیں۔ان کا کہنا ہے کہ انتخابات میں خیبرپختونخوا پولیس کا کردار ٹھیک نہیں تھا، کے پی کے پولیس کسی اور کے ہاتھوں میں کھیلتی رہی، سمجھ سے بالاتر ہے کہ صوبائی پولیس کی آنکھیں کیوں بند تھیں، ان کی کارکردگی کی تعریف بھی ناقابل فہم ہے۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں شدید بد انتظامی دیکھنے میں آئی جبکہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے ایک دوسرے پر دھاندلی کے الزامات لگائے گئے، پرتشدد واقعات اور فائرنگ میں درجنوں افراد اپنی جان بھی گنوا بیٹھے، دوسری جانب کئی سیاسی جماعتوں کی جانب سے خیبرپختونخوا حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا۔پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی اور صوبائی قیادت نے بلدیاتی انتخابات میں بدنظمی کی تمام تر ذمہ داری الیکشن کمیشن پر عائد کرتے ہوئے دوبارہ بلدیاتی انتخابات کرانے پر آمادگی ظاہر کی تھی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!