تازہ ترینعلاقائی

الطاف حسین جماعت اسلامی اورعلماکے بارے میں اپنی زبان کولگام دیں،جماعت اسلامی قصور

jamat e islamiبھائی پھیرو(نامہ نگار) الطاف حسین جماعت اسلامی اور علماکے بارے میں اپنی زبان کو لگام دیں۔لندن میں بیٹھ کر دھمکیاں دینے والے کاغذی’’شیر‘‘کو عوام پہچان چکے ہیں۔جمعتہ المبارک ضلع قصورکی مساجد میں علما ئے اکرام ایم کیو ایم کی ہرزہ سرائی کی مذمت کریں گے۔چودہ جنوری کو لونگ مارچ پر جانے والے ایم کیو ایم کے قافلوں کے راستے میں احتجاجی بینر لہرا کر اور احتجاجی کیمپ لگا کر ایم کیو ایم کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہارامیر جماعت اسلامی ضلع قصور عثمان غنی اور امیدوار جماعت اسلامی حلقہ این اے 142ضلع قصور حاجی محمد رمضان نے یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کی جانب سے تقریرمیں جماعت اسلامی ،علماء کرام اور دفاع پاکستان کی جماعتوں کو گالیاں اور دھمکیاں دینے پر اپنے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ الطاف حسین ذہنی دیوالیہ پن کا شکار ہیں اور نشے میں دھت ہوکر اپنی اصلیت کا مظاہرہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ الطاف حسین ایسے ’’کاغذی شیر‘‘ ہیں جو لندن میں بیٹھ کر میڈیا اور دینی جماعتوں کو گالیاں نکالتا اور دھمکیاں دیتا ہے۔کراچی اور پورے ملک کے عوام الطاف حسین کا اصل چہرہ پہچان چکے ہیں۔ایم کیو ایم کراچی میں ہزاروں بے گناہ معصوم عوام اور دینی و سیاسی جماعتوں کے کارکنان کی قاتل ہے۔کراچی میں بوری بند لاشیں،بھتہ مافیا،ٹارگٹ کلنگ اور بدترین بد امنی الطاف حسین اور ایم کیو ایم کا تحفہ ہے۔جماعت اسلامی ضلع قصور کے رہنماؤں نے کہاکہ الطاف حسین جماعت اسلامی،علماء کرام اور دینی جماعتوں کے حوالے سے اپنی زبان کو لگام دیں اور سیاست میں تہذیب اور شائستگی کا مظاہرہ کریں۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی قصورکی کال پر ضلع بھر میں جمعتہ المبارک کے خطبات میں الطاف حسین کی گندی زبان کے بارے احتجاجی قرادادیں پاس کرانے کیلیے جماعت اسلامی کے کارکن علمائے اکرام سے ملاقاتیں کر رہے ہیں انشا اللہ ضلع بھر میں ایم کیو ایم کے بارے یوم احتجاج منایا جائے گا اور 14جنوری کو بھی لونگ مارچ کرنے والے ایم کیو ایم کے قافلوں کے راستے میں جگہ جگہ احتجاجی بینر لہرائے جائیں گے اور احتجاجی کیپپ لگا کر ایم کیو ایم کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کیاجائے گا

یہ بھی پڑھیں  ڈیرہ غازیخان:حکومت پنجاب کی ہدایت پرشہریوں کوایک ہی چھت کے نیچے ضروریات زندگی کی تمام اشیاء فراہم کی جائیں گی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker