تازہ ترینعلاقائی

کراچی:این اے250 کےپولنگ اسٹیشنزپرووٹنگ شروع،فوج تعینات،ہائی سیکیورٹی

vote listکراچی (ڈیسک رپورٹر) شہر قائد کے حلقہ این اے 250 کے 43پولنگ اسٹیشنز پرآج دوبارہ پولنگ کا آغاز ہوگیا، 86ہزار ووٹر آج ووٹ کے ذریعے فیصلہ دیں گے۔ ایم کیوایم، پیپلزپارٹی اور وحدت المسلمین نے پولنگ کا بائیکاٹ کردیا۔ پولنگ کے لئے بلوچستان سے 83 سرکاری افسران کو کراچی بلوالیا گیا،جو متنازع پولنگ اسٹیشنز پر انتخابی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔ دوبارہ پولنگ کیلئے عملہ اور انتخابی سامان پہنچا دیا گیا، پولنگ اسٹیشنوں پر پولیس، رینجرز اور فوج تعینات ہے۔ پولنگ کا آغاز اتوار صبح 8بجے شروع ہوا، جو شام 5بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔ ووٹنگ کے لیے سفید بیلٹ پیپر قومی اور سبز بیلٹ پیپر صوبائی اسمبلی کے ارکان کو ووٹ دینے کیلیے استعمال کیے جائیں گے۔  حلقے کے بجائے این اے 250 کے مخصوص اسٹیشنز پر پولنگ کے فیصلے کے خلاف  ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی اور مجلس وحدت مسلمین نے پولنگ کے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔ اس حلقے کی صوبائی نشستوں پی ایس 112 اور پی ایس 113 کے لیے بھی پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ووٹ کاسٹ کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ جماعت اسلامی سمیت پانچ جماعتوں نے 11 مئی کو کراچی میں ہونے والی دھاندلی اور انتخابی بے قاعدگیوں کا الزام عائد کرکے کراچی میں الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  طاہر القادری کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker