تازہ ترینعلاقائی

لاہور: یو سی133 میں درج ہزاروں بوگس ووٹ منسوخ کئے جائیں؛ لیگی کارکنوں کا مطالبہ

لاہور ( پ ر ) یو سی ایک سو تیتس میں بنوائے گئے ہزاروں کی تعداد میں بوگس ووٹ منسوخ کئے جائیں یہ مطالبہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں فیصل شامی، مرزا فیصل ، عثمان بٹ،مہر عبدالروئف،ڈاکٹر غفور بلوچ،صدام بلوچ ، میاں عاصم،میاں سلیمان،میاں منظور،میاں شبیر،چوہدری ریاض،و دیگر نے مشترکہ بیان میں کیا مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ یوسی ایک سو تیتس میں بہت سی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے الیکشن جیتنے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں بوگس ووٹ رجسٹرڈ کروائیں ہیں جو کہ سراسر دھاندلی اور یو سی ایک سو تیتس کے عوام سے زیادتی ہے لہٰذا ہمارا مطالبہ ہے کہ الیکشن کمیشن یو سی ایک سو تیتس میں درج شدہ بوگس ووٹ منسوخ کرے

یہ بھی پڑھیں  چناب نگر:کرائم کوروکنا ہم سب کی ذمہ داری ہے،رانا شہزاد اکبر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker