پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم نوازشریف کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات

دوشنبے(ڈیسک نیوز)وزیراعظم نواز شریف نے تاجکستان میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات، ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف پوری لگن اور زیرو ٹالرنس کی پالیس بنائی، پاکستان امن و استحکام کی عالمی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔وزیراعظم نواز شریف تاجکستان کے دورے پر دوشنبے میں موجود ہیں، انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات کی، اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف اور خارجہ امور سے متعلق وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔میاں نواز شریف نے بان کی مون سے گفتگو میں کہا کہ دہشتگردی کیخلاف 20 نکاتی قومی ایکشن پلان پر عمل پیرا ہیں، دہشتگردوں کیخلاف پوری لگن اور زیرو ٹالرنس کی پالیسی بنائی۔وہ کہتے ہیں کہ پاکستان امن و استحکام کی عالمی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا، امن دستوں میں کردار پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے، پاکستانی فوج امن مشن میں اقوام متحدہ کی سب سے بڑی شراکت دار ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ پُرامن ہمسائیگی ہماری حکومت کی خارجہ پالیسی کی ترجیح ہے، ہماری پالیسی خطے کے عوام کی ترقی اور خوشحالی ہے

یہ بھی پڑھیں  سانحہ مچھ میں شہید کان کنوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker