پاکستانتازہ ترین

انکوائری کمیشن، ریٹرننگ افسران نے ق لیگ کے الزامات مسترد کردیئے

اسلام آباد (بیوروچیف) انکوائری کمیشن نے ق لیگ کی درخواست پر ریٹرننگ افسران پر جرح مکمل کرلی، افسران نے اُمیدواروں کے الزامات مسترد کردیئے۔چیف جسٹس ناصر الملک کی زیر صدارت انکوائری کمیشن کا اجلاس ہوا، ق لیگ کی درخواست پر طلب کئے گئے تمام ریٹرننگ افسران پر جرح مکمل ہوگئی۔ریٹرننگ افسران نے ق لیگ کے وکیل اور اُمیدواروں کے الزامات مسترد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ نتائج مرتب کرتے وقت تمام امیداروں کو تحریری نوٹس جاری کئے، حتمی نتائج مرتب کرتے وقت اُمیدوار اور ان کے نمائندے بھی موجود تھے۔جماعت اسلامی کے راجہ عارف کا کہنا تھا ان کے پولنگ ایجنٹس کو زبردستی اسٹیشن سے باہر نکالا گیا، امیر جماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی نے الزام لگایا انتخابی فہرستوں کی تیاری میں ایم کیو ایم کے کارکنان شامل تھے۔الیکشن کمیشن نے فارم 14، 16 اور 17 سے متعلق رپورٹ جمع کرائی، جس کے مطابق صوبائی اور قومی اسمبلی کے 69 ہزار 800 میں سے تقریباً 100 فارمز غائب تھے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button