تازہ ترینکھیل

پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے مابین دوسرا ون ڈے میچ آج ہوگا

Pakistan-Scotlandایڈنبرا (نمائندہ سپورٹس) پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ آج ایڈنبرا میں کھیلا جائے گا۔ کپتان مصباح الحق کہتے ہیں کہ بیٹنگ کے مسائل چیمپئنز ٹرافی سے پہلے حل ہوجائیں گے۔   پاکستانی بلے باز سب کچھ بھول گئے ہيں انہيں اب ياد ہے تو صرف اتنا کہ بیٹنگ بہتر کرنی ہے۔ اسکاٹ لینڈ کے خلاف پہلے میچ میں بلے باز نہیں چل پائے۔ ایڈنبرا میں پاکستانی ٹیم نے دوسرے ایک روزہ میچ سے قبل بھرپور پریکٹس کی۔ بلے بازوں کی خامیاں دور کرنے کے لئے کوچز بھی محتاط۔ ہوگئے ہیں اور بیٹسمنوں پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔ محمد حفیظ، اسد شفیق اور ناصر جمشید نے کئی گھنٹے تک نیٹ پر پریکٹس کی۔ گرین وکٹوں پر ابتدائی اوورز میں گيند کی کاٹ سے نمٹنے کے لئے ڈیوڈ واٹمور نے بلے بازوں کو ٹپس دیں۔ بالرز نے بھی وکٹوں کے مطابق بالنگ کرانے کی مشقیں کیں۔ کپتان مصباح الحق کہتے ہیں کہ بیٹنگ خامیوں پر قابو پانے کے لئے اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف میچز کا فائدہ ٹیم کو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  قصور:چیئر مین ضلعی زکوٰۃ کمیٹی چوہدری محمد صادق نے مستحقین میں 1کروڑ 16لاکھ 710روپے تقسیم کر دئیے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker