تازہ ترینعلاقائی

ڈی پی او قصور رائے بابر سعید کی بھائی پھیرو تھانہ صدر میں پریس کانفرنس

بھائی پھیرو(نامہ نگار) ڈی پی او قصور رائے بابر سعید کی بھائی پھیرو تھانہ صدر میں پریس کانفرنس۔
بھائی پھیرو صدرپولیس کے ایس ایچ اوچوہدری محمد ایوب گجر نے روڈ ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی خطرناک،، داری ڈکیٹ گینگ،، کاسرغنہ اور چارڈاکو گرفتار کرکے تیس لاکھ روپے کی بیس موٹر سائیکلیں اور قیمتی سامان برآمد کرلیں ۔بھاری تعداد میں اسلحہ گولہ بارود بھی بر آمد ۔ ایک ڈاکو فرار ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور رائے بابر سعید نے تھانہ صدر بھائی پھیرو میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ خطرناک بین الاضلاعی ڈکیت گینگ المعروف ،،داری ڈکیٹ گینگ ‘‘نے کافی عرصہ سے بھائی پھیرو ،جمبراور گردونواح کے علاقے میں روڈ ڈکیتی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ کر رکھا تھا۔یہ چھ رکنی گینگ دو موٹر سائیکلوں پر سوار ہوکر شارع عام پر جانے والے موٹر سائیکل،بس اور ویگن سوار مسافروں سے گن پوائینٹ پر موٹر سائکلیں اور قیمتی سامان چھینتا۔گزشتہ چند دنوں میں یکے بعد دیگرے موٹر سائیکل ڈکیتی کی چھ وارداتوں کے بعد ڈی ایس پی پتوکی علی اختر ،بھائی پھیرو تھانہ صدر کے ایس ایچ او چوہدری محمد ایوب گجر اور انچارج انوسٹی گیشن سردار محمد حسین ڈوگر کو ،،داری ڈکیٹ گینگ ،،پکڑنے کا خصوصی ٹاسک دیا۔جس پر ایوب گجر اور محمد حسین ڈوگر اورہمراہی پولیس ملازمین نے دن رات ایک کرکے ڈاکوؤں کے ٹھکانے کا پتہ چلا لیا ۔ ڈاکو لوٹے ہوئے مال کو دریائے راوی کے کنارے ایک بدنام زمانہ رسہ گیر کے ڈیرے پر لے جاتے تھے ۔ گزشتہ روز وہاں پر پولیس نے چھاپہ مارا تو پولیس کو دیکھ کر ایک ڈاکو فائرنگ کرتے فرار ہو گیاجبکہ،، داری ڈکیٹ گینگ،، کا سرغنہ خطرناک ملزم سردار عرف داری اور انکے چار ساتھی ممتاز عرف ناجی ،عمر،کامران،اور ذوالفقار بھٹوگرفتار کر لیے جبکہ ایک ساتھی ملزم ساجد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا۔ جبکہ انکے قبضہ سے مسروقہ بیس عدد موٹر سائیکلیں،پانچ پسٹل،گولہ بارود کی بھاری تعداد،تیرہ موبائیل،اور چھہتر ہزار روپے نقدی برآمد کرلیے ۔برآمد شدہ سامان کی قیمت تیس لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ڈاکو ملزمان کا جسمانی ریمانڈ لے کر پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ڈاکوؤں پر تھانہ پتوکی،چھانگا مانگا،چونیاں،سرائے مغل،اور کئی تھانوں میں ڈکیتی کے درجنوں مقدمات درج ہیں۔ اس گینگ سے مزید انکشافات کی توقع ہے ۔ڈی پی او قصور نے مسروقہ موٹر سائکلوں کی چابیاں انکے مالکان کو دیں۔ عوامی سماجی حلقوں نے خطرناک ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے لاکھوں کا مسروقہ مال بر آمد کرنے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ بھائی پھیرو میں قبضہ گروپوں کی بڑھتی وارداتوں کے خلاف بھی سخت کاروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker