تازہ ترینکھیل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی

دبئی(نمائندہ سپورٹس)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق بھارت، پاکستان اور انگلینڈ ٹیسٹ کرکٹ کے پوائنٹس ٹیبل پر ہم پلہ ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ کی جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقا 130 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ آسٹریلیا 111 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور نیوزی لینڈ 99 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ میں  بھارت ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے سے چوتھے نمبر پر 97 پوائنٹس کے ساتھ موجود ہے جب کہ انگلینڈ اور پاکستان بھی پوائنٹس میں بھارت کے ہم پلہ ہیں تاہم بھارت اپنے مثبت پوائنٹس کی وجہ سے چوتھے نمبر موجود ہیں جس کے باعث انگلینڈ اور پاکستان بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں سری لنکا 96 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں، ویسٹ انڈیز 81 کے ساتھ آٹھویں، بنگلہ دیش 41 کے ساتھ نویں اور زمبابوے 5 پوائںٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر موجود ہے۔واضح رہے بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہونے کی صورت میں بھارت کی ایک درجہ تنزلی ہوئی تاہم پاکستان کی سری لنکا سے جیت شاہینوں کو تیسری یا چوتھی پوزیشن پر پہنچا دے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!