تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:میونسپل انتظامیہ کی نااہلی گورنمنٹ کالونی جوہڑوں میں تبدیل

okaraاوکاڑہ(محمد مظہر رشید)تحصیل میونسپل انتظامیہ کی نااہلی گورنمنٹ کالونی کے تمام بلاکس سیوریج کی مسلسل بندش کے باعث جوہڑوں میں تبدیل ہو گئے ۔گورنمنٹ کالونی کی ہر گلی گندے پانی کے بہنے سے ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہے ۔جبکہ مقامی افراد اپنے گھروں میں مقید ہو کر رہنے پر مجبور ہو گئے اور باہر سے آنے والوں کے لیے گورنمنٹ کالونی نو گو ایریا میں تبدیل ہو گئی ۔گورنمنٹ کالونی کے واٹر ڈسپوزل پر تنصیب کیا جانے والا جنریٹر بند پڑا ہے مبینہ سرکاری کاغذات میں ہر ماہ لاکھوں روپوں کے بوگس بل نکلوائے جا رہے ہیں ۔جنریٹر کی بندش کے باعث سیوریج کی تمام لائنیں بند ہو نے سے پانی اوور ہو کر مقامی گھروں میں داخل ہو جاتا ہے ۔اور تمام بلاکس کی گلیاں گندے پانی کے کھڑا رہنے سے آمدورفت کے لیے بند ہو جاتی ہیں ۔اس علاقہ میں ٹی ایم اے کی جانب سے تعینات ہونے والا عملہ اپنی ڈیوٹیوں سے لگاتار غیر حاضر رہتا ہے لیکن تنخواہ ہر ماہ باقاعدگی سے وصول کر رہا ہے ۔ملازمین کی غیر حاضری کی وجہ سے مقامی افراد جانوروں سے بھی بد تر زندگیاں گذارنے پر مجبور ہیں ۔بارہا تحریری اور زبانی اطلاع کے باوجود ٹی ایم اے اوکاڑہ کہ ذمہ داران خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں جو کہ متعدد سوالات کو جنم دے رہے ہیں ۔ معززین علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی،چیف سیکرٹری پنجاب جاوید اقبال،کمشنر ساہیوال عبداللہ سنبل،ڈی سی او اوکاڑہ احسان بھٹہ،ایڈیشنل کلکٹر اظہر حیات اور ٹی ایم او اوکاڑہ ہاشم رضا سے مطالبہ کیا ہے کہ گورنمنٹ کالونی اوکاڑہ میں سیوریج اور نکاسی آب کے مسئلہ کو فوری حل کرنے کے احکامات صادر کیے جائیں جبکہ کرپٹ اور کام چور ملازمین کے خلاف بھی محکمانہ کاروائی کے احکامات صادر کیے جائیں ۔اہل علاقہ کے رہائشیوں نے الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کے اگر انتظامیہ نے 72گھنٹوں میں ان کا مسئلہ حل نہ کیا تو اگلے ہفتے جی ٹی روڈ بلاک کرتے ہوئے ٹی ایم اے کی علامتی نماز جنازہ ادا کی جائے گی اس سلسلہ میں ایڈمنسٹرٹر اظہر حیات نے بتایا کے گورنمنٹ کالونی میں سیوریج کی بندش کے حوالے سے احکامات صادر کر دئیے ہیں اگر کسی ملازم کی طرف سے کوئی کوتاہی ہوئی تو اس کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں  مسلم لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker