پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے، الیکشن کمیشن

اسلام آباد(بیوروچیف) الیکشن کمیشن نے وفاقی دار الحکومت میں 25 جولائی کو بلدیاتی الیکشن کرانے کا اعلان کردیا ہے۔الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں 25 جولائی کو بلدیاتی انتخابات کا اعلان کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت کی حلقہ بندیوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پہلی بار حلقہ بندیاں کی گئی ہیں جس کے تحت شہر کو 79 یونین کونسلز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ آئندہ 3 سے 4 روز میں اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول بھی جاری کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button