پاکستانتازہ ترین

مکھی مرنے کی بات میں نے شروع نہیں کی، وزیراعظم کی وضاحت

اسلام آباد(بیوروچیف)وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ کراچی میں تقریب کے دوران مکھی کے مرنے کی بات میں نہیں شروع نہیں کی اور یہ بات ہلکے پھلکے انداز میں کی تھی۔قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ مکھی کے مرنے کی بات میں نے شروع نہیں کی بلکہ ہلکے پھلکے انداز میں گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد کو کہا تھا کہ سندھ میں ہڑتالیں نہیں ہونی چاہیئں، امید ہے وضاحت سے ایم کیو ایم رہنما رشید گوڈیل مطمئن ہوگئے ہوں گے اگر مزید وضاحت کی ضرورت پڑی تو ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات کے دوران کردوں گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے ساتھ مل کرکئی منصوبوں پر کام شروع کئے ہیں، وفاقی حکومت کراچی کے عوام کو گرین بس کا تحفہ دے رہی ہے جس کے لئے 5 ارب روپے جاری کرچکے ہیں اوراس منصوبے کے لئے تمام فنڈز وفاق ہی فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں  کوئٹہ: ہڑتالی ڈاکٹروں کو معطل کردیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker