تازہ ترینعلاقائی

نتھے خالصہ :ڈاکولاکھوں روپے کی نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو کے نواحی گاؤں نتھے خالصہ میں گزشتہ شب ڈکیتی کی واردات میں جدید اسلحہ سے لیس درجن بھر ڈاکواہل خانہ کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد لاکھوں روپے کی نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار ،تفصیلات کے مطابق۔ گزشتہ شب نواحی گاؤں نتھے خالصہ میں حاجی انور جوئیہ نامی شخص جو کہ ریٹائرڈ ٹیچر بتایا جاتا ہے اپنے گھر میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سویا ہوا تھا کہ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آتشیں اسلحہ سے مسلح نامعلوم ڈاکو اس کے گھر میں گھس گئے اور اسلحہ کے زور پر اہلخانہ محمد یاسر ، شمیم اختر اور شکیلہ بی بی کو یرغمال بنا لیا اور جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے گھر میں موجود خواتین کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا اورگھر میں موجود لاکھوں روپے کی نقدی 30تولہ زیور اور دیگر گھریلو پارچات لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈاکو ارگرد موجود گھروں کے دروازوں پر بھی اسلحہ کے بٹ مار کر گالم گلوچ کرتے اور دروازہ کھولنے پر جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتے رہے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button