پاکستانتازہ ترین

تحریک انصاف نے فوج کیخلاف بیان پر مودی اورآصف زرداری کو ہم پلہ قرار دے دیا

اسلام آباد (بیوروچیف) سابق صدر آصف زرداری کے فوج سے متعلق بیان کی بازگشت قومی اسمبلی میں بھی سنائی دی، تحریک انصاف نے فوج کیخلاف بیان پر مودی اور آصف زرداری کو ہم پلہ قرار دے دیا، پیپلز پارٹی کے رکن اعجاز جاکھرانی کے بیان پر حکومتی رکن بھی سراپا احتجاج بن گئے، وزیر دفاع کے بیان کیخلاف ایم کیو ایم کے ارکان اجلاس سے واک آؤٹ کرگئے۔ قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے رکن غلام سرور خان نے بجٹ تقریر کے دوران آصف زرداری کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، ان کا کہنا تھا کہ آج نریندر مودی اور آصف زرداری میں کوئی فرق نظر نہیں آیا، آصف زرداری کا بیان افسوسناک ہے، فوج کیخلاف بیان دینے والوں کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔غلام سرور نے کہا کہ ریاستی اداروں کیخلاف ایسی بات برداشت نہیں کر سکتے، کراچی کا امن اور معیشت تباہ کردی گئی، اب پاک افواج پر انگلیاں اٹھائی جارہی ہیں۔پیپلز پارٹی کے اعجاز جاکھرانی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جس ادارے کا جو کام ہے وہ حد میں رہ کر کرے، چاہے فوج ہو یا عدلیہ، جب یہ ادارے کام نہیں کرتے تو گالیاں سیاستدانوں کو پڑتی ہیں، فوج اگر بہت اچھی ہے تو پھر حکومت بھی انہی کو دے دیں۔فوج سے متعلق اخلاق باختہ مثال دینے پر نون لیگ کے ارکان نے بھی احتجاج کیا، اسپیکر نے فوج سے متعلق اعجاز جاکھرانی کے نازیبا الفاظ حذف کرادیئے۔اعجاز جاکھرانی کا کہنا تھا کہ ہر دور میں کوئی نہ کوئی کسی نہ کسی کی ٹیم رہا ہے، اگر ہمیں کچھ ہوگیا تو پھر آپ بھی نہیں بچیں گے، ہمارے ساتھ یہ سلوک اس لئے ہورہا ہے کہ ہم حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، سابق صدر آصف زرداری نے جن حالات میں بیان دیا وہ درست ہے۔ایم کیو ایم کے ارکان نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان کیخلاف ایوان سے واک آؤٹ کیا، آصف حسنین کا کہنا تھا کہ جب تک خواجہ آصف معافی نہیں مانگتے احتجاج جاری رہے گا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker