تازہ ترینفن فنکار

عرفان خان نے بالی ووڈ کے تینوں خانز کو پیچھے چھوڑدیا

ممبئی(نمائندہ شوبز)بھارتی فلم نگری میں شاہ رخ خان، سلمان خان اورعامر خان کا بول بالا ہے اور ان کی فلمیں 100 اور 200 کروڑ کلب میں شامل ہیں لیکن بالی ووڈ کا ایک خان ایسا بھی ہے جس کی ایک ہی فلم کی کمائی ان تمام پر بھاری ہے اور ہیں عرفان خان جن کی نئی ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ فلم نے کروڑوں نہیں بلکہ اربوں کا بزنس کیا ہے۔  عرفان خان یوں توکئی ہالی ووڈ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں لیکن ان کی حالیہ فلم ’’جراسک ورلڈ ‘‘ تو دنیا بھر میں بزنس کے نئے ریکارڈ قائم کررہی ہے۔ فلم نے ابتدائی دنوں میں ہی دنیا بھر میں 51 کروڑ10 لاکھ ڈالرکا بزنس کیا ہے جسے اگر بھارتی کرنسی میں تبدیل کیا جائے تو یہ رقم 32 ارب 43 کروڑ87 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے.واضح عرفان خان نے فلم میں ڈائناسورپارک کے مالک کا کردارادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  مصطفی آباد:ایس ایچ او تھانہ سید ثقلین بخاری کا چھاپہ،3500پتگیں، 400ڈور کی چرخیاں بر آمد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker