تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:ایلیٹ فورس کی وردیوں میں ملبوس ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے کی کھاد چھین لی

elite forceبھائی پھیرو(نامہ نگار)  ایلیٹ فورس کی وردیوں میں ملبوس ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے کی کھاد چھین لی ۔ تفصیلات کے مطابق اُوکاڑہ کے ٹرانسپورٹر ممتاز احمد کے ٹرالر نمبر 5811OKBپر گیارہ سو بوری کھاد لاد کر ندیم اُوکاڑہ سے لاہور کی طرف لے جار ہا تھا جب وہ سینچری مل کے قریب پہنچا تو ایک ڈالہ میں سوار ایلیٹ فورس کی وردیوں میں ملبوس چھ ڈاکو ؤں نے ٹرالر کو روک کر ڈرائیور اور کنڈکٹر کو اپنے ڈالے مین سوار کر لیا اور ٹرالر کو کھاد سمیت نا معلوم مقام کی طرف لے گئے ۔ جبکہ کنڈکٹر کو شرک پور کے علاقے میں ویران جگہ پر لیجا کر چھوڑ دیا ۔

یہ بھی پڑھیں  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker