تازہ ترینکھیل

گال ٹیسٹ:سری لنکا نے دوسری اننگز میں 2 وکٹوں پر 63 رنزبنا لئے

گال (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کے اختتام پر سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان 63 رنز بنالئے ہیں جبکہ اسے ابھی 54 رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔ کرونارتنے 36 اور پریرا 0 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گال ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 118 رنز پانچ کھلاڑی آﺅٹ پر شروع کی تو اسد شفیق اور سرفراز احمد نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی ڈوبتی کشتی کو سہارا دیا۔ اسد شفیق نے 5چوکوں کی مدد سے 131رنزجوڑے جبکہ سرفراز احمد نے 96رنز بنا کر پاکستان کو سری لنکا کے خلاف برتری دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ دونوں کے پویلین لوٹ جانے کے بعد ذوالفقار بابر نے بھی خوب بلے بازی کی اور 56 رنز بناڈالے۔ مجموعی طور پر پاکستان نے پہلی اننگز میں 417 رنز بنا کر سری لنکا کے خلاف 117 رنز کی برتری حاصل کی۔ پاکستان ٹیم کی اننگز ختم ہونے پر سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو 18 کے مجموعی طور پر ہی اسے پہلا نقصان اٹھانا پڑا اور کوشل سلوا 5 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر اظہر علی کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ سری لنکا کے دوسرے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی سنگاکارا ہیں جو صرف 18 رنز بنا کر ہی یاسر شاہ کی گیند پر اظہر علی کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ سری لنکا میچ کے پانچویں روز 63 رنز اور 2 کھلاڑی آﺅٹ سے اپنی اننگز کا آغاز کرے گا

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:امام عالی مقام کا چہلم نہات عقیدت و احترام سے منایاگیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker