پاکستانتازہ ترین

عمران اور طاہر القادری کے درمیان لندن میں ملاقات کا امکان

اسلام آباد(بیوروچیف)پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان اور عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے درمیان لندن میں ملاقات کا امکان ہے۔ ملاقات میں مستقبل کی سیاست، جوڈیشل کمیشن کی انکوائری، سانحہ ماڈل ٹاؤن سمیت حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری ان دنوں لندن میں ہیں اور 29 جون کو وہ لاہور پہنچیں گے اب جبکہ عمران خان بھی بظاہر اپنے بچوں سے ملاقات کیلیے3 روزہ دورے پر برطانیہ روانہ ہوگئے ہیں، عمران خان اور طاہر القادری کے درمیان ملاقات خارج از امکان نہیں ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں سیاسی رہنما مستقبل کی سیاست اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  20لاکھ تاوان کیلئے نوجوان کو اغوا کرنے والے ملزمان کو چنیوٹ پولیس نے گرفتار کر لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker