تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو اورگردونواح کے ہزاروں صارفین واپڈا کی اووربلنگ اورلمبی لوڈ شیڈنگ سے بلبلا اٹھے

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو اور گردونواح کے ہزاروں صارفین واپڈا کی اوور بلنگ اور لمبی لوڈ شیڈنگ سے بلبلا اٹھے ، ۔ رشوت نہ دینے پر غریبوں کو بھاری بل وصول ۔ عوام واپڈا دفاتر کے درمیان فٹ بال بن گئے۔انجمن تاجراں نے احتجاج کی دھمکی دے دی ،تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن بھائی پھیرو واپڈ میں محکمہ واپڈا کے ملازمین نے ہزاروں صارفین کو اوور بلنگ کی انتہا کردی۔ صارفین کو دو سو سے لے کر بارہ ہزار تک زائد یونٹس ڈال دیے جن کا بل ادا کرنا ان کی پہنچ سے باہر ہے۔بل کی عدم ادائیگی پر میٹر کاٹ کر صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ کیا جا رہا ہے۔ اس ماہ شہریوں کوہزاروں روپے کے بھاری بل وصول ہوئے ہیں جس وجہ سے لیسکوبھائی پھیروکے دفاتر میں روزانہ ہزاروں صارفین اس وجہ سے ذلیل و خوار ہو رہے ہیں۔بھائی پھیرو میں غریب صارفین کے خلاف بجلی چوری کے مقدمات درج کروانا اور با اثر افراد سے پکڑے جانے پر معذرت کرنا محکمہ کے ملازمین کا وطیرہ بن چکا ہے۔ بھائی پھیرو کے ایک غریب صارف تنویرنے اعلی حکام کو دی گئی درخواست میں کہا ہے کہ سب ڈویژن بھائی پھیرو کے اہلکاروں نے اس سے رشوت مانگی نہ دینے پر انہوں نے اوور بلنگ ڈال دی ۔وہ صحیح کروائی مگر وہ ہر ماہ بقایاجات ڈال کر اس ماہ اسے پھرہزاروں روپے کا بل وصول ہواہے۔اس نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ بھائی پھیرو سب ڈویژن کے رشوت خور اہلکاروں کی چنگل سے اسے نجات دلائی جائے ۔اس طرح کے سینکڑوں صارفین اووربلنگ سے پریشان ہو کر واپڈا دفاتر کے درمیان فٹ بال بنے ہر ماہ اپنے بل ٹھیک کرواتے ہیں مگر اگلے ماہ وہ بل پھر لگ کر آجاتا ہے۔بل صحیح کر نے والا عملہ صارفین سے بھاری رشوت وصول کرکے بل صحیح کرتا ہے مگر اگلے ماہ پھر یہی گھن چکر شروع ہو جاتاہے ۔انجمن تاجراں بھائی پھیرو کے صدر شیخ محمد منشااور دیگر نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ اوور بلنگ کرنے والے واپڈا اہلکاروں کے خلاف کاروائی کرکے بل صحیح کیے جائیں وگرنہ تاجر اور شہری واپڈا دفاتر کے باہر زبردست احتجاج کریں گے

یہ بھی پڑھیں  ڈاکٹرعافیہ کی رہائی سفارشات وزیراعظم کو بھجوا دی گئیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker