تازہ ترینکھیل

محمد حفیظ کو 14 دن کے اندربولنگ ایکشن کا معائنہ کرانا ہوگا، آئی سی سی

دبئی(نمائندہ سپورٹس)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ کے مشکوک بولنگ ایکشن کے حوالے سے کہنا ہے کہ انہیں 14 دن کے اندر اپنے ایکشن کا معائنہ کرانا ہوگا۔ آئی سی سی کے اعلامیئے کے مطابق گال ٹیسٹ میں آل راؤنڈر محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن مشکوک پایا گیا ہے اس لئے انہیں 14 دن کے اندر ایکشن کا معائنہ کرانا ہوگا تاہم بولنگ ایکشن ٹیسٹ کا نتیجہ آنے تک وہ بولنگ کراسکتے ہیں۔ آئی سی سی قوانین کے مطابق کسی بھی بولر کا دوسری مرتبہ بولنگ ایکشن مشکوک ہونے پراسے ایک سال کے لئے بولنگ کرانے پرپابندی عائد کردی جاتی ہے۔واضح رہے کہ نومبر 2014 میں محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیا گیا تھا تاہم اپریل 2015 میں کامیاب ٹیسٹ کے بعد آئی سی سی نے انہیں بولنگ کرانے کی اجازت دے دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں  سینٹرل ایکس چینج بند ہوجانے سے عبدالحکیم کا بینکنگ نظام فلا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker