پاکستانتازہ ترین

ن لیگ سےمذاکرات،جےیوآئی نےعبد الغفورحیدری کوذمہ داری دیدی

haidariاسلام آباد(بیوروچیف) جمعیت علماء اسلام فضل الرحمان نے مسلم لیگ ن سے آئندہ حکومتی اتحاد کی تفصیلات طے کرنے کے لیے مولانا عبدالغفور حیدری کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔ جے یو آئی ف کے ترجمان مولانا امجد خان کا کہنا ہے کہ پارٹی نے مسلم لیگ ن سے رابطے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس بارے میں مولانا عبدالغفور حیدری کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔  مولانا عبدالغفور حیدری کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی میں اکرم دارنی، مولانا گل نصیب اور ملک سکندر شامل ہیں۔ وفاقی حکومت میں شمولیت کا تا حال فیصلہ نہیں ہوا، ن لیگ سے اتحاد کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ حکومت سازی کے بارے میں مذاکرات ہی نہیں کئے تو کوئی وزارت یا گورنر شپ مانگنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ دوسری طرف مسلم لیگ ن کے چیئرمین راجہ ظفرالحق نے بھی تصدیق کی کہ جے یوآئی سے ہونے والی گذشتہ روز کی ملاقات میں ان سے کسی قسم کا کوئی مطالبہ نہیں کیا گیا۔ کمیٹی وفاقی حکومت میں شمولیت کے لیے ن لیگ کے راجہ ظفر الحق سے مذاکرات کریگی۔

یہ بھی پڑھیں  ق لیگ کے ایم پی اے خالد محمود کو نا اہل قرار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker