تازہ ترینعلاقائی

سحرو افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نے حکومتی دعوؤں کا پول کھول دیا فرخ شہباز وڑائچ

لاہور(پریس ریلیز)جنرل سیکرٹری پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ فرخ شہباز وڑائچ نے اپنے بیان میں کہا موجودہ حکومت کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے جس کے باعث عوام ذلیل و خوار ہو رہے ہیں۔ فرخ شہباز وڑائچ نے مزید کہاحکومتی ترجیحات میں عوام کی بہتری کہیں شامل نہیں، مسلسل عوام کے بنیادی حقوق سلب کیے جارہے ہیں ایسے وقت میں عوام کے پاس صرف احتجاج کا راستہ ہی بچتا ہے حکومت کو چاہیے اپنی ترجیحات کا تعین کرے اور عوام کے مسائل کو فوکس کرکے حل کرے۔پی ایف یو سی کے عہدیداروں نے کہا اسلامی ریاست میں ماہ رمضان کے موقع پر مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ کا جن حکمرانوں کا منہ چرا رہاہے۔اس مقدس مہینے میں گراں فروشی پر قابو پانا ہوگا حکومت کو عوام کوروزمری کی اشیاء سستے نرخوں پر فراہمی یقینی بنانا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں  غدار کون؟آئین شکن جنرل یا آئین بنانے والے سیاستدان؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker