پاکستانتازہ ترین

سیاسی جماعتوں کا انکار، قائم علی شاہ کو افطار ڈنر منسوخ کرنا پڑا

کراچی(نمائندہ پاک نیوز) ایک طرف شدید گرمی سے کراچی شہر میں پونے پانچ سو جانیں چلی گئیں تو دوسری جانب نرالے ڈھنگ والی سائیں سرکارکو سیاست چمکانے کی پڑی ہے ۔کراچی میں شدید گرمی سے اموات کی خبریں عالمی ذرائع ابلاغ تک کا حصہ بن گئیں لیکن سندھ کے وزیراعلیٰ قائم علی شاہ نے حالات سے بے نیاز ہوکرسیاسی رہنماؤں کو افطار ڈنر کی دعوت دے ڈالی لیکن سب ہی جماعتوں کے انکار کے  بعد رات گئے دعوت منسوخ کردی گئی ۔ افطارڈنرکیلئے سندھ کی سیاسی جماعتوں کو مدعو کیا گیا تھا لیکن ایم کیو ایم ،مسلم لیگ ن ،فنکشنل لیگ اور پی ٹی آئی نےشرکت سے انکارکردیا۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے تو افطار ڈنر منسوخ کرنے کےساتھ سائیں کو آج یوم سوگ منانے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔الطاف حسین کے مشورے اور سیاسی جماعتوں کے انکار کے بعد سائیں سرکار کوکہیں جاکر ہوش آیا اور افطار ڈنر منسوخ کرنے میں ہی عافیت جانی

یہ بھی پڑھیں  پی ٹی آئی کارکنان کاریڈ زون کی طرف مارچ،تصادم کا خطرہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker