تازہ ترینعلاقائی

مصطفی آباداورگردونواح میں20سے22گھنٹے کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ

load shedingمصطفی آباد/ للیانی(نامہ نگار)مصطفی آباد گردو نواح کے دیہات میں20سے22گھنٹے کی طویل ترین غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ۔ بار بار کی ٹریپنگ سے لاکھوں روپے کے قیمتی اشیاء جل گئی۔ کاروبار تباہ، یو پی ایس نا کارہ۔ تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد اور اس کے نواحی دیہات میں20سے22گھنٹے کی طویل ترین غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی عذاب بنا دی۔ طلباء، نمازیوں، اور کاروباری حضرات کو شدید مشکلات کا سامنا۔ دو گھنٹے آنے والی بجلی کے دورانیہ میں بھی 15سے20بار کی ٹرپنگ سے قیمتی اشیا جلنے کی اطلاع۔ چیئرمین ثالثی و مصالحتی کمیٹی تھانہ مصطفی آباد چوہدری اصغر علی، مسلم لیگ ن MYOلاہور ڈویژن کے جزل سیکرٹری سعید احمد بھٹی، مسلم لیگ ن MYOقصور کے جزل سیکرٹری طارق سعید، عبدالقیوم،جمشید خاں، ڈاکٹر خالد، ملک سعید، نوید اشرف انصاری، ماسٹر عبدالرحمان، سابقہ ناظم ملک خالد اقبال، سابقہ ناظم ارشد رفیق انصاری، سابقہ ناظم عبدالعزیز ودیگر شہریوں کی بڑی تعداد نے نگران حکومت سے فوری نوٹس لیتے ہوئے بجلی بحران اور بار بار کی ٹرپنگ کے معاملے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  سائبر کرائمز قانون کی آڑمیں آزادی اظہارپر پابندی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker