پاکستانتازہ ترین

ملک ریاض کا گرمی سے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے پانچ پانچ لاکھ امداد کا اعلان

کراچی (نامہ نگار) بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض نے کراچی میں گرمی کی شدت سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے فی کس امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض نے کراچی میں شدید گرمی سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ملک ریاض کی جانب سے اس سے پہلے روہنگیا مسلمانوں کے لیے بھی دس کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا گیا جبکہ سیلاب، زلزلہ اور دیگر آفات کے متاثرین کو بھی ان کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کی جاتی رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پہلے میچ میں پاکستان کو اپ سیٹ شکست، زمبابوے کی 15 سال بعد پاکستان کے خلاف فتح

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker