پاکستانتازہ ترین

نواز شریف نے اسلحہ لائسنس حاصل کرلیا

اسلام آباد( ڈیسک رپورٹر)وزیر اعظم نوازشریف نے وزارت داخلہ کی طرف سے اسلحہ لائسنس پر پابندی نرم کرواکے اپنے لیے نائن ایم ایم پسٹل کا لائسنس حاصل کرلیا۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ کمانڈوز اور پولیس جوانوں کے حصار میں رہنے والے وزیر اعظم نواز شریف نے نائن ایم ایم پسٹل کا لائسنس حاصل کرلیا ہے۔ وزیراعظم نوازشریف بھی سابق صدر آصف زرداری کے نقش قدم پر چل پڑے ہیں کیونکہ آصف زرداری بھی اسلحہ کے بہت بڑے شوقین ہیں اور انہوں نے بھی طرح طرح کا اسلحہ رکھا ہو اہے ۔وزیر اعظم نے لائسنس حاصل کرنے سے پہلے یہ بھی معلوم کیا کہ بطور وزیر اعظم کسی نے اسلحہ لائسنس حاصل کیا یا نہیں۔ وزیر اعظم کے حکم پر وزارت داخلہ نے وقت ضائع کئے بغیر ریکارڈ کا جائزہ لینا شروع کیا تو معلوم ہوا 1995 میں اس وقت کی وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو نے پانچ کلاشنکوفوں اور ایک جی تھری رائفل کا لائسنس حاصل کیا تھا۔ وزیر اعظم کو جب آگاہ کیا گیا تو انہوں نے بے نظیر بھٹو کی مثال کو دیکھ اپنے لئے بھی اسلحہ لائسنس حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کرڈالا۔ وزارت داخلہ نے اسلحہ لائسنس کے اجراءپر پابندی میں نرمی کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کو نائن ایم ایم پسٹل کا لائسنس جاری کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے بے نظیر بھٹو نے جی تھری کا لائسنس لیا تو اس کے اندر پیشہ والے خانے میں وزیر اعظم آف پاکستان لکھا گیا تھا۔ دوسری طرف صدر مملکت ممنون حسین کے صاحبزادے سلمان ممنون نے بھی ایک نہیں بلکہ پانچ پانچ اسلحہ لائسنس کی خواہش ظاہر کرڈالی۔ وزارت داخلہ نے پانچ لائسنس جاری کرنے سے معذرت کرتے ہوئے تین لائسنس جاری کردیئے۔ ذرائع کے مطابق سلمان ممنون نے درخواست میں کہا کہ بلوچستان میں ان کا 2500 بھینسوں پر مشمتل فارم ہاﺅس ہے لہٰذا اپنی اور فارم ہاﺅس کی سکیورٹی کیلئے اسلحہ رکھنے کی ضرورت ہے انکے قافلے پر حال ہی میں قاتلانہ حملہ بھی ہوا جس میں وہ بال بال بچے

یہ بھی پڑھیں  پشین:صحافیوں پر قائم جھوٹے مقدمات کیخلاف پریس کلب پشین کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker