تازہ ترینعلاقائی

جھنگ:خبرکاموقف لینے پرواپڈ اہلکاروں کا صحافیوں پرتشدد

جھنگ(تحصیل رپورٹر) خبر کا موقف لینے پر واپڈ اہلکاروں کا صحافیوں پر تشدد اورلائن سپرنٹنڈنٹ کی طرف سے جان سے مار نے کی دھمکیاں ۔ تفصیلات کے مطابق منڈی شاہ جیونہ کے رہائشی معروف صحافی صفدر وسیم ،جاوید اقبال ، ریاست ہاشمی اور ان کا کیمرہ مین محمد امجد موضع عاقل پور میں پانچ روز سے بجلی کی بندش کے بارے میں سب ڈویژن فیسکو اکڑیانوالہ سے موقف لینے کے لئے گئے تو وہاں پرسب ڈویژن فیسکو اکڑیانوالہ کا ایس ڈی او موجود نہ تھا جبکہ وہاں پر موجود میٹر انسپکٹر ظفر ،لائن سپرنٹنڈنٹ عنصر گادھی ، میٹر ریڈر ثقلین اور سب ڈویژن شاہ جیونہ کے ایس ڈی او ناصر سیال اور ان کے پورے عملے نے دیگر مسلح ساتھیوں کے ہمراہ صحافیوں کو تشدد کا نشا نہ بنایا ، کیمرے توڑ دئے اور حبس بے جا میں رکھا ۔جس پر سب ڈویژن میں موجود سائلین نے صحافیوں کی جان بخشی کروائی ۔قانونی کاروائی کے لئے جب صحافی مقامی ایس ایچ او کے پاس گئے تو انہوں نے ڈی ایس پی سٹی کی طرف ریفر کر دیا جس پر منڈی شاہ جیونہ اور جھنگ کے صحافیوں کا ایک وفد ڈی ایس پی کے پاس پیش ہوا تو انہوں نے میرٹ پر کاروائی کر نے کی یقین دہانی کرا ئی لیکن ایم ایل سی پاس ہو نے کے باجود تا حال ایف آئی آر کا اندراج نہ ہو سکا ہے ۔جبکہ قانونی کاروائی کے لئے ڈی ایس پی کے پاس پیش ہو نے کی اطلاع جب لائن سپرنٹنڈنٹ عنصر گادھی کو موصول ہوئی تو اس نے صحافیوں کو قانونی کاروائی کر نے پر انہیں مختلف ذرائع سے قتل کر نے کی دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں جس پر جھنگ اور منڈی شاہ جیونہ کی صحافی برادری سراپا احتجاج ہے اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف، آئی جی پنجاب ،آر پی او فیصل آباد ڈی پی او جھنگ ذیشان اصغر اور ایڈیشنل ایس پی عادل میمن،ڈی ایس پی سٹی طاہر کھچی سے ان کرپٹ اور بد کردار واپڈا اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کر نے کا مطالبہ کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  افغانستان میں حملے اور دھماکے، 10 پولیس اہلکار، 20 جنگجو ہلاک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker