تازہ ترینعلاقائی

مصطفی آباد:ناقص میٹریل سے بنانے والا راجباہ رام تھمن مکمل ہونے سے قبل ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار

مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) انتہائی ناقص میٹریل سے بنانے والا راجباہ رام تھمن مکمل ہونے سے قبل ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ، انتہائی ناقص میٹریل،موٹی بجری،ریت کی جگہ گھسو کا استعمال جاری،37کروڑ کا منصوبہ کرپشن کی نظر، ڈی سی او قصور کی طرف سے فوری کاروائی کی بجائے درخواست دینے کا مشورہ، کاشتکار سراپہ احتجاج، تفصیلات کے مطابق37 کروڑروپے کی لاگت سے بنانے والا راجباہ رام تھمن میں انتہائی ناقص میٹریل کا استعمال جاری، انتہائی ناقص میٹریل سے بننے والا راجباہ جگہ جگہ سے لیک ہو گیا، راجباہ کی تعمیربغیر کمپیکشن جاری ،راجباہ کے ساتھ مٹی ڈالنے کیلئے ٹھیار نے ملحقہ کھتوں میں کئی کئی فٹ گہرے گڑھے بنا کر کاشتکاروں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے، جو کاشتکاروں کیلئے کسی بھی سانحہ کا سبب بن سکتا ہے، ٹھیکیدار آگے کام کر رہا ہوتا ہے تو پیچھے سے ناقص میٹریل اپنا اثر دیکھانا شروع کر دیتا ہے، کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ انتہائی ناقص میٹریل کا استعمال اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ ٹھیکیدار انتہائی با اثر ہے جس نے ضلعی انتظامیہ کا منہ بند کر رکھا ہے، ورنہ کروڑوں روپے کی گرانٹ کو ایسے استعمال نہ ہونے دیا جاتا، کاشتکاروں نے وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،جب اس سلسلہ میں انتہائی ناقص میٹریل کے استعمال کے بارے میں ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ کو اطلاع دی گئی تو انہوں نے فوری کاروائی کی بجائے کہا کہ متعلقہ محکمہ کو اطلاع دیں اور مجھے درخواست دیں پھر کاروائی کروں گا، جبکہ ایکسین ایریگیشن کے موبائل نمبرپر رابطہ کیا گیا تو انہوں نے فون اٹینڈ نہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ بائی پاس پر ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے ڈکیت گینگ کا سرغنہ ہلاک،ایک ساتھی گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker