تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے،عبید صابر

ٹیکسلا( نا مہ نگار)صدر آئی ایس ایف تحصیل ٹیکسلا انجینئیر سید عبید صابر نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے،بلند و بانگ دعوں کے باجود بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جوں کا توں ہے قیامت خیز گرمی سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں مگر حکومت محض بیان بازی پر عوام کو بیوقوف بنائی جارہی ہے،غریب عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا گیا ہے،عبید صابر نے کہا کہ حکومتی ذمہ داران کو اپنی ناکامی کا برملا اعتراف کرلنا چاہئے ، پانچ سو ارب کی بندر بانٹ کے باوجود لوڈ شیڈنگ کی صورتحال نہیں بدلی،حکومت نے دعوے کئے تھے کہ وہ چھ ماہ میں اس بحران پر قابو پالیں گے،دوسال گزرنے کے باوجود حکومت نے بحران کے خاتمہ کے لئے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی،سحری ، افطار اور تراویح کے اوقات میں بھی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ تھمتا نہیں،غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ دس گھنٹوں سے تجاوز کرچکا ہے

یہ بھی پڑھیں  پاک چائنا اکنامک زون معاشی ترقی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے،وزیراعلیٰ پرویزخٹک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker